محرم الحرام کے موقع پر تین ہزار سے زائد پاکستانی زائرین کی ایران آمد

زاہدان، ارنا – محرم الحرام مہینے کے موقع پر 3320 پاکستانی زائرین کربلا میں امام حسین (ع) کی شہادت کی جلوس عزا میں شرکت کے لئے ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں داخل ہوگئے.

یہ بات صوبے سیستان و بلوچستان کے اوقاف اور خیراتی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل حجت الاسلام "محسن مومنی" نے بدھ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین اس صوبے کی آمد کے بعد زاہدان کے زیارت گھر میں رہائش پذیر ہیں.
مومنی نے کہا کہ ہم پاکستانی زائرین کے لئے مختلف فلاحی ، ثقافتی اور طبی خدمات پیش کر رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے محرم اور صفر مہینوں کے دوران 73 ہزار پاکستانی زائرین نے صوبے سیستان و بلوچستان کا سفر کیا رواں سال ان کی تعداد 30 فیصد تک بڑھ جائے گی.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 11 =