جوہری معاہدے پر عملدرآمد کی معطلی، ایرانی صدر جلد تیسرے فیصلے کا اعلان کریں گے

ڈھاکہ، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ جو اس وقت بنگلہ دیش کے سرکاری دورے پر ہیں، نے کہا ہے کہ صدر روحانی کی جانب سے ایران جوہری معاہدے پر عمل درآمد کی معطلی سے متعلق تیسرے فیصلے کا جلد اعلان کردیا جائے گا.

محمد جواد ظریف نے ڈھاکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مغربی فریقین کو خبردار کیا کہ اگر یورپ نے کل تک اپنے وعدوں پر عمل درآمد شروع نہ کیا تو ایران بھی اپنے تیسرے فیصلے کا اعلان کرے گا.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تیسرے مرحلے کے نفاذ کا مطلب مذاکرات کا خاتمہ نہیں، ہم مذاکرات کو جاری رکھیں گے، جب ہمارے فریق اپنے وعدوں پر عملدرآمد کرنے پر واپس آئے تو ہم جوہری معاہدے کی شق نمبر 36 کے مطابق کئے گئے اقدامات کو روک کریں گے.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 12 =