نظنز جوہری پاور پلانٹ میں بیرونی تخریب کاری کے امکان کا جائزہ لے رہے ہیں: ایران

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نطنز جوہری پاور پلانٹ میں اسٹکس نیٹ وائرس کے ذریعے تخریب کاری میں ہالینڈ کے سیکورٹی سروس کے ملوث ہونے کے امکان کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان "سید عباس موسوی" نے مزید کہا کہ ایرانی محکمہ خارجہ اور ایران میں تعینات ہالینڈ کا سفارتخانہ اس سلسلے میں سرگرم عمل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں منگل کی صبح کو وزارت خارجہ کے مغربی یورپ بیورو کے سربراہ نے ایران کے دورے پر آئے ہوئے ڈچ محکمہ خارجہ کے دائریکٹر مینجر برائے سیاسی امور کیساتھ ایک ملاقات میں ڈچ وفد اور ایران میں تعینات ہالینڈ کے سفیر کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خدشات سے اگاہ کیا۔

موسوی نے کہا کہ ڈچ وفد نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ جلد ڈچ حکام کو اس معاملے سے آگاہ کریں گے۔ 
*274**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 2 =