طاقتوں کی طاقت پر پہلے سے کہیں زیادہ قانون کی بالادستی ہے: عراقچی

بلغراد، ارنا- نائب ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی تسلط پسندانہ پالیسی اور متعدد دوطرفہ اور کثیر الجہتی معاہدوں سے اس کی علیحدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے طاقتوں کی طاقت پر پہلے سے کہیں زیادہ قانون کی بالاستی ہے۔

ان خیالات کا اظہار سلووینیا کے دورے پر آئے ہوئے "سید عباس عراقچی" نے بلد اسٹریٹجک اسمبلی کے 14 ویں اجلاس کی سائڈ لائن میں منعقدہ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

واضح رہے کہ اعلی ایرانی سفارتکار نے ایران اور سلووینیا کے سیاسی مذاکرات کے تیسرے دور میں شرکت کرنے کیلئے بلغراد کا دورہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسے وقت جب امریکہ کثیرالجہتی اور بین الاقوامی قواعد اور ضوابط سے تیزی سے دور ہورہا ہے، دوسرے ممالک، خاص طور پر یورپی ممالک، اس صورتحال سے نمٹنے میں ناکام رہے ہیں اور وہ یکطرفہ امریکی پالیسیوں کے سامنے ہتھیار ڈال چکے ہیں۔

عراقچی نے کہا کہ آج ، یورپی معیشت پر مکمل طور پر امریکی ڈالر کا غلبہ ہے اور یورپی کمپنیاں اور بینک اپنے ممالک سے زیادہ امریکی محکمہ خزانہ کی ہدایات پرعمل پیرا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کی وجہ یہ ہے کہ امریکہ اپنی پالیسیوں اور خواہشات کو دوسروں پر مسلط کرنے کے لئے ڈالر کی طاقت اور پابندی لگانے کی دھمکی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 4 =