ایران روس تعلقات بین الاقوامی اور علاقائی امن کے مفادات میں ہیں: ظریف

ماسکو، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے گزشتہ 6 سالوں کے دوران ایران اور روس کے درمیان مسلسل باقاعدہ مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور روس کے تذویراتی تعلقات علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے مفادات میں ہیں۔

یہ بات، روس کے دورے پر آئے ہوئے "محمد جواد ظریف" نے ارنا نمائندے کیساتھ انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6 سال کے دوران ایرانی صدر ممکلت ڈاکٹر "حسن روحانی" کے صدراتی عہدہ سنبھالنے اور روس میں ایرانی سفیر "مہدی سنائی" کی تعیناتی کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ظریف نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بنیاد مشترکہ مفادات اور بین الاقوامی امور سے متعلق مشترکہ نقطہ نظر پر استوار ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی موجودہ سطح کو ایران اور روس کے تعلقات کی تاریخ میں مثالی قرار دے دیا۔

ظریف نے ایران اور روس کے درمیان باہمی اور بین الاقوامی تعلقات کو خطے اور دنیا کے امن و سلامتی کے مفادات میں قرار دے دیا اور کہا کہ یہ تعلقات بے شک اسلامی جمہوریہ ایران کیلئے انتہائی فائدہ مند ہوں گے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 4 =