اس اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کے ساتھ تاجروں کو مزید سہولتیں دینے پر زور دیا گیا.
ایرانی قونصل جنرل "محمد رضا ناظری" نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کو چاہئے کہ باہمی تجارت کی توسیع کے لئے سفارتی اور اقتصادی مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں.
انہوں نے مزید کہا کہ پاک ایران تجارت کا حالیہ حجم ان کی صلاحیتوں کے مقابلے میں کم ہے اور اسے بڑھانے کے لئے دونوں ملکوں کو عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے.
انہوں نے کہا کہ ایران، پاکستان کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ پاکستان بھی ایران کے لئے گوشت اور زرعی مصنوعات برآمد کرسکتا ہے.
*9467**274
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ