چین کا ارنا کی ویب سائٹ پر چینی سروس کے افتتاح کا خیر مقدم

بیجنگ، ارنا-  چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کی ویب سائٹ پر چینی زبان سروس کے افتتاح کا خیر مقدم کیا۔

"کنگ شوانگ" نے منگل کے روز اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران ملکی اور غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ارنا کی ویب سائٹ پر چینی زبان سروس کا معائنہ بھی کیا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ اس اقدام سے ایران اور چین کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کی ویب سائٹ پر چینی سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔

چینی سروس کی افتتاحی تقریب میں تہران میں تعینات چینی سفیر "چانگ ہوا"، ایرانی وزرات خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے ایشیائی امور، ارنا چیف "سید ضیاء ہاشمی" اور ارنا کے ڈائریکٹر جنرل فارن نیوز "فردین پازوکی" نے حصہ لیا تھا۔

ارنا کی ویب سائٹ پر چینی سروس کا آغاز ذرائع ابلاغ کے شعبے میں ایران کی ایک بڑی کامیابی سمجھی جاتی ہے-

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کی ویب سائٹ پر فارسی، انگریزی، عربی، فرانسیسی، اردو، روسی، ترک، جرمن اور ہسپانوی سروس میں قومی اور بین الاقوامی خبریں شائع کی جاتی ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 14 =