تہران نے بدستور دمشق اور اقوام متحدہ کے مابین رابطوں کی حوصلہ افزائی کی ہے: ظریف

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے دمشق اور اقوام متحدہ کے درمیان ہر کسی قسم کے تعمیری تعاون کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران نے بدستور دمشق اور اقوام متحدہ کے مابین رابطوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شامی بحران کے سیاسی حل کا خواہاں ہے۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے شامی امور "گیر او پترسون" کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان ملاقات میں دونوں فریقین نے شام کی تازہ ترین صورتحال سمیت شامی مسئلے کے حل کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ ایرانی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے شامی امور نے شام کی تبدیلیوں  سمیت اقوام متحدہ اور آستانہ امن عمل کے کفیل ممالک کی کوششوں کا جائزہ لیا اور ساتھ ساتھ شامی آئین ساز کمیٹی کے کام کے آغاز سے متعلق بات چیت کی۔

 اس موقع پر ظریف نے دہشتگردی اور انتہاپسندی کی روک تھام کے حوالے سے ایرانی کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے شام کی آئین ساز کمیٹی کی تشکیل کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے کا ذکر بھی کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے دمشق اور اقوام متحدہ کے درمیان ہر کسی قسم کے تعمیری تعاون کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ تہران نے بدستور دمشق اور اقوام متحدہ کے مابین رابطوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شامی بحران کے سیاسی حل کا خواہاں ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 8 =