افغانستان کو ایرانی مائع گیس کی برآمدات میں چار گنا اضافہ

مشہد، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران نے دوغارون سرحدی علاقے کے ذریعہ افغانستان کو 98417 ٹن مائع گیس برآمد کی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں چار گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

یہ بات ایرانی صوبے خراسان رضوی کے سرحدی علاقے دوغارون کے کسٹم کے منیجر ڈائریکٹر "محمد کوہ گر" نے منگل کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران صوبے خراسان رضوی کے شہر تایباد کے دوغارون سرحدی علاقے کے کسٹم سے افغانستان کو 44929 ٹن مائع گیس برآمد کیا گیا.
کوہ گر نے کہا کہ فی الحال روزانہ دس ٹینکر افغانستان کے شہر ہرات کو مائع گیس لے جا رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران 3600 ٹینکرز اس مقصد پر سرگرم عمل تھے.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =