ایرانی پورٹ بندرعباس سے 5 ارب ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئیں

بندرعباس، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران نے ملک کی جنوبی بندرگاہ، بندرعباس اور ہرمزگان صوبے سے 5 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات بیرون ملک برآمد کیں.

یہ بات ایرانی جنوبی صوبے ہرمزگان کی صنعت، کان کنی اور تجارتی تنظیم کے سربراہ "خلیل قاسمی" نے منگل کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی جنوبی صوبے ہرمزگان کے کسٹمز بالخصوص شہر بندرعباس کے کسٹم سے رواں سال کے پہلے چار مہینے کے دوران پانچ ارب اور 830 ملین ڈالر مصنوعات برآمد کی گئی ہیں.
قاسمی نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس صوبے کی برآمدات میں 80 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
انہوں نے کہا کہ برآمد کرنے والی مصنوعات معدنی تیل اور ان کے آسون سے حاصل کردہ مصنوعات، بٹومین ، معدنی موم ، پلاسٹک کے مواد اور ان مواد سے بنی ہوئی مصنوعات، کاسٹ آئرن اور اسٹیل ، ویلڈیڈ میٹل اور راھ ، تانبے اور تانبے کی مصنوعات پر شامل تھی.
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے خلیج فارس ممالک، بھارت، چین اور تھائی لینڈ میں ان مصنوعات کو برآمد کیا.
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اس صوبے کے کسٹمز سے برآمد کرنے والی مصنوعات کو 9 ارب اور 600 ملین ڈالر پہنچنا ہے.
ایرانی جنوبی صوبے ہرمزگان کی صنعت، کان کنی اور تجارتی تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ اس صوبے کی بڑی تعداد میں برآمداتی صلاحیتوں کی مبنی پر چھوٹی بندرگاہوں میں برآمدات بڑھانے کے لئے کوشش کی جاتی ہے.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 5 =