پیرس میں ایران اور فرانس کے درمیان انتہائی اہم مذاکرات کا آغاز

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور فرانس کے درمیان سنیئر ماہرین کی سطح پر گزشتہ پیر کے روز سے پیرس میں انتہائی اہم مذاکرات کا آغاز کیا گیا ہے.

اس نشست میں ایرانی مرکزی بینک اور وزارت تیل کے نائبین اور ایرانی سفیر بھی شریک تھے.

دونوں ممالک کے سربراہوں کے درمیان ممکنہ منظرناموں کی تفصیلات کا جائزہ لینے کے لیے مذاکرات ہوئے جو 10 گھنٹے سے زیادہ جاری رہے۔

جوہری معاہدے کے تناظر میں ایرانی مطالبات اور مفادات کو کیسے یقینی بنانے کا طریقہ اس مذاکرات کا اہم محور تھا.

تفصیلات کے مطابق، نائب ایرانی وزیر خارجہ 'سید عباس عراقچی' بھی ایک اقتصادی وفد کی قیادت میں پیر کے روز پیرس روانہ ہو گئے.

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =