2 ستمبر، 2019 8:20 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83462635
0 Persons
ایران روس تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکے ہیں: ظریف

ماسکو، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار روس کے دورے پر آئے ہوئے "محمد جواد ظریف" نے روس میں تعینات ایرانی سفارتخانہ میں مشہور ایران کے امور کے ماہرین کیساتھ ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ میں روس میں تعینات ایرانی سفیر "مہدی سنایی" کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی رائے میں دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ موجودہ صورتحال کی غلط فہمی ہے اور اگر آپ ایران کے آس پاس پر نظر ڈالیں تو آپ ان دونوں مسائل کو واضح اور نمایان طور پر دیکھ سکتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک طرف مغربی ممالک ہیں جو علاقائی امن کے پریشان کن وجوہات اور خطے کے درپیش خدشات کو بخوبی نہیں سمجھتے ہیں اور دوسری طرف خلیج فارس کے ساحلی ممالک بھی علاقے اور دنیا کی صورتحال کو صحیح طرح نہیں سمجھتے ہیں۔

ظریف نے کہا کہ مغربی ممالک کا خیال ہے کہ وہ ہمارے خطے کو کنٹرول کرسکتے ہیں اور بلاکس بناکر اپنے مفادات کو حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوسی بھی سوچتے ہیں کہ وہ ابھی تسلط کے دور میں ہیں اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ دوسروں کو ختم کرنے کی قیمت پر اپنی کی صورتحال کو فروغ دے سکتے ہیں لہذا ان کا خیال ہے کہ خطے کے باہر ممالک ان کی سلامتی کو فراہم کرسکتے ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 5 =