2 ستمبر، 2019 5:11 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83462447
0 Persons
ایران اور شام، بینکنگ تعاون کے فروغ پر تیار ہیں

تہران، ارنا-  ایران اور شام  کے مرکزی بینکوں کے سربراہوں نے کار و باری حلقوں اور سرگرم اقتصادی کارکنوں کیلئے سہولیات کی فراہمی کے مقصد سے باہمی بینکنگ تعلقات کے فروغ پر آمادگی کا اظہار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ "عبدالناصر ہمتی" نے اپنے شامی ہم منصب کیساتھ ایک ملاقات مین گقتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے شام کے بینکاری نیٹ ورک کیساتھ اپنے تجربات کو شیئر کرنے کے لئے تیار ہے

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ تعلقات کے فروغ سے کار و باری حلقوں اور سرگرم اقتصادی کارکنوں کی سرگرمیوں کیلئے مناسب فضا فراہم ہوجائے گا۔

سربراہ ایرانی مرکزی بینک نے ایران اور شام کے بینکاری نیٹ ورکس کے درمیان بروکرج تعلقات برقرار کرنے کے حوالے سے کہا کہ یہ اقدام شام میں ایرانی برآمدکنندگان اور اور ٹھیکیداروں کے بینکنگ امور کیلئے سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں لازمی ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 2 =