2 ستمبر، 2019 4:23 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83462343
0 Persons
 ایران اور روس کا جامع تعاون سب کے مفادات میں ہے: ظریف

ماسکو، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان جامع تعاون ہے اور یہ باہمی تعاون دونوں ممالک سمیت، علاقے اور دنیا کے مفادات میں ہے۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے پیر کے روز اپنے روسی ہم منصب "سرگئی لاورف" کیساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کے کمیشنز کے کردار کو ایران اور روس کے تعلقات کے فروغ میں اہم قرار دے دیا۔

ظریف نے مزید کہا کہ ان کے وفد میں شامل ایرانی وزیر توانائی بھی اپنے روسی ہم منصب کیساتھ باہمی تعلقات کی توسیع کے حوالے سے مذاکرات کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی سطح کو قابل قبول قرار دیا اور کہا کہ امریکی حکام نے ایران، روس اور چین کے تعلقات کے درمیان رکاوٹیں حائل کی ہیں۔

ظریف نے مزید کہا کہ ایرانی اعلی حکام نے فرانس کا دورہ کیا ہے جہاں وہ جوہری معاہدے سے متعلق تین یورپی ممالک کے وعدوں کا جائزہ لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر یورپ مقررہ وقت تک جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پرعمل نہ کرے تو اسلامی جمہوریہ ایران، جوہری معاہدے کی معطلی کا تیسرا فیصلہ اٹھائے گا۔

ظریف نے مزید کہا کہ ایران نے بارہا کہا ہے کہ اگر یورپ جوہری معاہدے کے وعدوں پر عمل کر ے تو ایران بھی اس معاہدے کے تمام وعدوں پر من و عن عمل کرے گا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 11 =