لبنان پر صہیونی جارحیت عالمی سلامتی کیخلاف ہے: ایرانی ترجمان

تہران، ارنا - ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ناجائز صہیونی ریاست کی لبنان پر حالیہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے لبنان کی سالمیت اور عالمی سلامتی کی پامالی ہوئی.

"سید عباس موسوی" نے پیر کے روز اپنے ایک پیغام میں لبنان کے جنوبی علاقے میں صہیونیوں کے وحشیانہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا.

انہوں نے مزید کہا کہ لبنان اقوام متحدہ کا ایک مستقل رکن ہے جس پر صہیونیوں نے جارحیت کرکے عالمی قوانین کی دہجیاں اڑائی ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست کے لبنانی جنوبی علاقے پر حملہ، گزشتہ ہفتہ بیروت کے شہر ضاحیہ پر حملوں کو جاری رکھنا، ایک خودمختار ملک کی حکمرانی اور علاقائی سالمیت اور عالمی امن کی کھلی خلاف ورزی کی علامت ہے.
ایرانی ترجمان نے کہا کہ ناکام ناجائز صہیونی ریاست عالمی برادری کی خاموشی اور امریکہ کی مکمل حمایت کے ساتھ لبنانی بہادر قوم اور حکومت کی حکمرانی اور علاقائی سالمیت کی کمزوری کے لئے بھر پور کوشش رہی ہے.
موسوی نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ سے عالمی امن کو خطرے میں ڈالنے والی ناجائز صہیونی ریاست کے مسلسل وحشیانہ اقدامات کے خلاف خاموشی اختیار نہ کرنا اور ایسی جارحیت کو روکنے کے لئے کوشش کرنے کا مطالبہ کیا.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 3 =