2 ستمبر، 2019 3:30 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83462303
0 Persons
سفارتی عمل کو ایک اور موقع دینا چاہتے ہیں: ایران

تہران، ارنا - ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کی جانب سے سفارتی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ دشوار مراحل کے باوجود سفارتکاری اور بات چیت کو ایک اور موقع دینا چاہئے.

یہ بات سید عباس موسوی نے آج بروز پیر ٹویٹر پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں لکھی.

انہوں نے مزید بتایا کہ ایران ماسکو، ویانا اور پیرس کے ساتھ سفارتکاری تعلقات کے سلسلے کو جاری رکھے گا اور اس راستے میں موجودہ مصائب کے باوجود سفارت کاری، بھائی چارہ اور بات چیت کو ایک اور موقع دینے کا خواہاں ہے.

انہوں نے امام علی (ع) کی ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 'تاہم ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ مواقع بادلوں کی طرح گزر رہے ہیں'۔

یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ گزشتہ رات باہمی تعلقات کی توسیع اور جوہری معاہدے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے ایک اعلی سیاسی وفد کی قیادت میں روسی دارالحکومت ماسکو میں روانہ ہو گئے.

نائب ایرانی وزیر خارجہ 'سید عباس عراقچی' بھی ایک اقتصادی وفد کی قیادت میں آج بروز پیر پیرس روانہ ہو گئے.

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =