ایران کی سفارتکاروں کے درمیان ٹیبل ٹینس مقابلوں میں پہلی پوزیشن

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران میں سفارتی کمیونٹی کے درمیان ٹیبل ٹینس مقابلوں کے دوسرے دور کا انعقاد کیا گیا جس ایرانی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی.

ان مقابلوں کے ایگزیکٹو سکریٹری 'رضا عبدی' نے کہا ہے کہ روان سال کا سفارتی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ مردوں اور خواتین کے دو حصوں میں منعقد کیا جا رہا ہے جو ایرانی وزارت خارجہ کی دونوں ٹیموں نے اپنے حریفوں کو شکست دے کر پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی.

مردوں کے حصے میں انڈونیشیا کا سفارتخانہ دوسری پوزیشن اور بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی اور روسی سفارتخانہ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن پر ہیں.

خواتین کے حصے میں بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی اور نائیجیریا سفارت خانہ نے ترتیب میں دوسری اور تیسری پوزیشنیں حاصل کیں.

تفصیلات کے مطابق، سفارتکاروں کے ٹیبل ٹینس مقابلوں کا دوسرا مرحلہ مردوں اور خواتین کے دو حصوں میں جمعے کے روز سے تہران میں آغاز کیا گیا ہے.

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 8 =