ایرانی کھیلاڑی کی عالمی سپک ٹاکرا مقابلوں میں پہلی پوزیشن

مراغہ، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے کھیلاڑی "مسعود فرمانی" نے تھائی لینڈ میں منعقدہ عالمی سپک ٹاکرا مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی تمغہ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی انڈر 23 قومی سپک ٹاکرا ٹیم نے تھائی لینڈ کے شہر بینکوک میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں اعلی کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ایونٹ کی پہلی پوزیش کو اپنے نام کرلیا۔

اس کے علاوہ ایران کے شمالی شہر مراغہ سے تعلق رکھنے والے کھیلاڑی مسعود فرمانی نے بھی اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے ایک طلائی تمغہ جیت لیا۔

عالمی سپک ٹا کرا مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹیم نے ہانگ کانک، پاکستان، بنگلہ دیش اور کمبوڈیا کی حریفوں کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر پہلی پوزیش کو حاصل کرلیا۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں منعقدہ عالمی سپک ٹاکرا مقابلوں میں 31 ممالک سے آئے ہوئے 850 کھیلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 2 =