1 ستمبر، 2019 5:01 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83461055
0 Persons
ایران کے ذمہ بیرونی قرضوں میں 7 فیصد کی کمی

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ ملک کے غیر ملکی قرضوں میں 7 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی بینک کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق رواں سال کے جون مہینے کے اختتام تک ایران کے ذمہ بیرونی قرضوں کی شرح 8 ارب 60 لاکھ 78 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے جس میں گزشتہ سال کی بنسبت 7 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں ایران کے ذمہ بیرونی قرضوں میں قابل قدر کمی نظر میں آئی ہے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کی مجموعی قومی پیداوار کے مقابلے میں بیرونی قرضوں کا حجم 2.5 فیصد ہے جسے کم مانا جاتا ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران میں مجموعی قومی پیداوار کی شرح اور بیرونی قرضوں کو اگر دوسرے ممالک کے ساتھ مقابلہ کیا جائے تو ایران دنیا میں بہت کم بیرونی قرضے رکھنے والا ملک ہے.
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 13 =