ایران، ہمسایوں سے تعلقات کی توسیع پر سنجیدہ ہے: نائب وزیر خارجہ

تہران، ارنا- نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے اقتصادی امور نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایران ہمسایہ ممالک کیساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے سنجیدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باہمی تعلقات کا فروغ ہمسایہ ممالک کی صلاحیتوں اور ان کے جذبہ تعاون سے منسلک ہے تاہم اسلامی جمہوریہ ایران، ہمسایہ ممالک کیساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ کیلئے پختہ عزم رکھتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "غلامرضا انصاری" نے اتوار کے روز اقتصادی شعبے میں خارجہ تعلقات کی ہم آ ہنگی سے متعلق منعقدہ اجلاس کے موقع پر صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس اجلاس میں ایران میں تعینات آرمینیا اور آذربائیجان کے سفیر بھی شریک تھے اس کے علاوہ ایرانی صوبوں اردبیل، گیلان اور آذربائیجان کے صوبائی گورنر جنرلز نے بھی حصہ لیا تھا۔

منعقدہ اس اجلاس میں ایران، ارمنستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تعمیری مذاکرات ہوئے۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس اجلاس کے دوران، ان دونوں ممالک کیساتھ بینکنگ تعلقات سمیت کسٹم، توانائی، ٹرانزٹ اور تجارتی شعبوں میں تعاون پر سنجیدہ مذاکرات ہوئے۔

انہوں نے آرمینیا اور آذربائیجان کیساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں ممالک کیساتھ تجارت، صحت اور سیاحت کے شعبوں میں تعمیری تعلقات دیکھنے میں آیا ہے۔
*274**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 7 =