ایران کو انصاف اور آزادی کی بالادستی میں اول سطح کا کردار حاصل ہے

تہران، ارنا-  فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ نے ایرانی سپریم لیڈر کے نام میں ایک خط میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو دنیا میں انصاف اور آزادی کی بالادستی میں اول سطح کا کردار حاصل ہے۔

انہوں نے فلسطین کی مزاحتمی فرنٹ کی طرف سے قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے تعمیری موقف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

"اسماعیل ہنیہ" نے ایرانی سپریم لیڈر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں آپ کی وجود کی نعمت کو بخش دی ہے اور خدا سے مانگتے ہیں کہ آپ کو اپنی نعمتوں سے نوازے اور ساتھ ساتھ آپ کو دشمنوں کی سازشوں اور حیلوں سے بچائے۔

انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر اور ایرانی حکام کیجانب سے ایران کے دورے پر آئے ہوئے حماس تنظیم کے وفد کا پر جوش استقبال کا شکریہ بھی ادا کیا۔

*274*9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 13 =