ایران کی 30 لاکھ ڈالر کے ہاتھ سے بننے ہوئے قالینوں کی برآمدات

بیرجند، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ چار مہینوں کے دوران 30 لاکھ ڈالر مالیت کے ہاتھ سے بننے ہوئے قالینوں کو بیرون ملک برآمد کیا ہے.

یہ بات صوبے خراسان جنوبی کے ہاتھ سے تیار قالینوں کے یونین کے سربراہ "محمد حسین کامیابی مسک" نے اتوار کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم ہاتھ سے تیار قالینوں کو جرمنی، متحدہ عرب امارات، امریکہ، اٹلی، لبنان اور دوسرے یورپی ممالک میں برآمد کر رہے ہیں.
کامیابی مسک نے کہا کہ رواں سال کے پہلے چار مہینے کے دوران صوبے خراسان جنوبی میں 55 ہزار مربع میٹر ہاتھ سے بننے ہوئے قالین تیار کیا گیا جس کی شرح 50 ارب ڈالر تھی.
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ہاتھ سے تیار قالینوں کی پیداواری میں 80 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 9 =