1 ستمبر، 2019 12:30 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83460509
0 Persons
بحیرہ کیسپین میں ایران کی فوجی مشق کا آغاز

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی 'پائیدار قیام سلامتی اور استحکام' نامی فوجی مشق اتوار کے روز بحیرہ کیسپین میں شروع ہوگئی.

ایرانی آرمی کے شعبے تعلقات عامہ کے مطابق، 'پائیدار قیام سلامتی اور استحکام' کے عنوان کے تحت ایران کی فوجی مشق کا آج کی صبح بحیرہ کیسپین کی پانیوں میں آغاز کیا گیا.

ایرانی فورسز اس مشق میں 25ہزار مربع میل رقبے ميں مشقيں كرتی ہیں جس کا خفيہ كوڈ يا حسین (ع) ہے.

ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل "حسین خانزادی" نے مزید کہا کہ اس جنگی مشق کا نام "بحیرہ کیسپین میں پائیدار قیام سلامتی  اور استحکام" ہے جس کی پائیداری، پڑوسی ممالک کی افواج اور سازو سامان اور ان کے باہمی تعاون سے منسلک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگی مشق 4 دن تک جاری رہے گی اور اس کا اصل مقصد بھی اجتماعی سلامتی کے حصول اور اس کا تحفظ ہے اور ظاہر ہے کہ قیام سلامتی کے حصول کیلئے فوجی اہلکاروں کی تیاری اور مناسب سطح پر فوجی سازو سازمان کی فراہمی لازمی ہے۔

ایرانی بحریہ کے سربراہ نے مزد کہا کہ اگر ہم خطے میں قیام سلامتی کیلئے کوشش نہ کریں تو خطے کو عالمی دہشتگردی کا شکار ہوگا جس کے باعث علاقے میں بدامنی پھیلائی جاتی ہے جیسا کہ اب بھی دنیا کے بعض سمندری علاقوں کوعالمی دہشتگردی کا شکار ہے۔

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 6 =