1 ستمبر، 2019 12:09 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83460454
0 Persons
ایران کا سیاسی اور اقتصادی وفد فرانس کا جلد دورہ کرے گا

تہران، ارنا - ایرانی صدر کے چیف آف اسٹاف «محمود واعظی» نے کہا ہے کہ نائب ایرانی وزیر خارجہ 'سید عباس عراقچی' ایک اعلی سیاسی اقتصادی وفد کی قیادت میں پیر کے روز فرانس کا دورہ کریں گے.

ایک اعلی سیاسی اقتصادی وفد کے ہمراہ نائب ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ فرانس، محمد جواد ظریف کے حالیہ اہم دوروں اور ایران اور فرانس کے صدور کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے فورا بعد انجام کیا جاتا ہے.

یہ دورہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب تھوڑی دیر پہلے ایرانی وزیر خارجہ نے ایک جرمن میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ 6ستمبر سے ایرانی جوہری وعدوں کی کمی کا تیسرا مرحلہ آغاز ہوگا اور اگر یورپی فریقین اپنے وعدوں پر عمل درآمد کریں تو ہم بھی اس تیسرا قدم کو نہیں اٹھائیں گے.

قابل ذکر ہے فرانس ان دنوں جوہری معاہدے کے بچانے اور ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کی کمی کے لئے گہری سفارتی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔

محمود واعظی نے مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدہ جب تک ہمارے لیے قابل قدر ہے تب تک ہم ان کے مفادات سے فائدہ اٹھ سکیں ورنہ وہ ہمارے لیے قابل قدر نہ ہوگا.

انہوں نے کہا کہ ہم نے بار بار کہا ہے کہ یورپیوں نے اقتصادی شعبے میں اپنے فرائض پر عمل درآمد نہیں کیا ہے.

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 3 =