سات ہزار پاکستانی زائرین نے ایران میں طبی نگہداشت حاصل کی

زاہدان، ارنا – سات ہزار پاکستانی زائرین نے ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں طبی نگہداشت حاصل کی.

یہ بات ایرانی جنوبی شہر زاہدان کی میڈیکل سائنس یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر "سید محمد ہاشمی شہری" نے اتوار کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد کے موقع پر ایرانی سرحدی علاقے میرجاوہ میں پاکستانی زائرین وبائی بیماریوں کے لحاظ سے معاینہ کئے جاتے ہیں.
ہاشمی شہری نے کہا کہ پاکستانی زائرین کے لئے زبان اردو میں دانتوں کی خدمات ، صحت کی تعلیم اور مشاورت پیش کی جا رہی ہے.
انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین زبانی پولیو ویکسینیشن کے علاوہ سنڈرومک نگہداشت کے نظام سے معیانہ کئے جاتے ہیں.
تفصیلات کے مطابق، گزشتہ سال کے محرم اور صفر مہینوں کے دوران 64 ہزار پاکستانی زائرین نے میرجاوہ سرحدی گیٹ کے ذریعہ ایران کا سفر کیا جن کو 722 بسوں کے ذریعے منتقل کیا گیا ہے۔
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 17 =