ایران، عنقریب بحیرہ کیسپین میں جنگی مشق کر ے گا: نیول چیف

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران عنقریب بحیرہ کیسپین میں "پائیدار قیام سلامتی اور استحکام" کے عنوان کے تحت جنگی مشق کرے گا۔

ایڈمیرل "حسین خانزادی" نے مزید کہا کہ اس جنگی مشق کا نام "بحیرہ کیسپین میں پائیدار قیام سلامتی  اور استحکام" ہے جس کی پائیداری، پڑوسی ممالک کی افواج اور سازو سامان اور ان کے باہمی تعاون سے منسلک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگی مشق 4 دن تک جاری رہے گی اور اس کا اصل مقصد بھی اجتماعی سلامتی کے حصول اور اس کا تحفظ ہے اور ظاہر ہے کہ قیام سلامتی کے حصول کیلئے فوجی اہلکاروں کی تیاری اور مناسب سطح پر فوجی سازو سازمان کی فراہمی لازمی ہے۔

ایرانی بحریہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ اگر ہم خطے میں قیام سلامتی کیلئے کوشش نہ کریں تو خطے کو عالمی دہشتگردی کا شکار ہوگا جس کے باعث علاقے میں بدامنی پھیلائی جاتی ہے جیسا کہ اب بھی دنیا کے بعض سمندری علاقوں کو عالمی دہشتگردی کا شکار ہے۔

ایڈمیرل خانزادی نے مزید کہا کہ اس جنگی مشق کے انعقاد کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور یہ مشق ہمسایہ ممالک کی بحریوں کی شرکت سے عنقریب انعقاد کیا جائے گا۔

*274**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =