ایران میں پولیس کا مشترکہ آپریشن، 1.4 ٹن سے زائد منشیات برآمد

سمنان، ارنا – ایرانی صوبے سمنان کی پولیس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران ایک ٹن اور 440کلوگرام منشیات برآمد کی گئی ہیں.

یہ بات کرنل 'عبداللہ حسنی' شہر سمنان میں آج بروز ہفتہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ سمنان، البرز اور تہران کے صوبوں کی پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران اسملگلروں سے 68 کلوگرام اور 500 گرام مورفین اور 1370کلوگرام افیون برآمد کرلیا گیا ہے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغانستان سے یورپ تک منشیات اسمگلنگ کرنے کے راستے میں واقع ہونے کی وجہ سے اس لعنت کی روک تھام کی فرنٹ لائن پر ہے.
ایران، افغانستان کے ساتھ پڑوسی ہونے کی وجہ سے منشیات سمگلنگ کا نشانہ بنا ہوا ہے.
2001 میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دہشتگردی کے خلاف نام نہاد جنگ کے بہانے سے افغانستان پر جارحیت کی جس کی وجہ سے منشیات کی پیداوار میں درجنوں فیصد اضافہ ہوا ہے.
اب تک ہزاروں ایرانی اہلکار منشیات کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں.

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 4 =