ایرانی خاتون نے ایشیائی بیڈمنٹن مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت لیا

مراغہ، ارنا - خاتون ایرانی کھیلاڑی نے مغربی ایشیا کے انڈر 17 بیڈمنٹن مقابلوں میں اپنے فن کے جوہر دیکھائے اور پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں.

ایران کے مغربی صوبے آذربائیجان شرقی کے شہر ہشترود سے تعلق رکھنے والی ایرانی خاتون کھیلاڑی 'فاطمہ بابایی' گزشتہ روز اردن میں کھیلے جانے والے ایشین انڈر 17بیڈمنٹن چیمپیئن شپ مقابلوں میں ایک طلائی تمغے کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگئی.
قابل ذکر ہے کہ بابائی نے لگاتار دوسرے سال بھی مغربی ایشیا کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق مغربی ایشیا کے انڈر 17 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اردنی دارالحکومت امان میں منعقد کیا جا رہا ہے جس میں 7 ممالک بشمول ایران، اردن، عراق، بحرین، لبنان، شام اور سعودی عرب کے کھیلاڑی شریک ہیں.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 6 =