31 اگست، 2019، 10:51 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 83458803
T T
0 Persons
ایرانی مطالبات کی منظوری سے جوہری معاہدہ مکمل طور پر نافذ ہوگا: عراقچی

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ کے معاون برائے سیاسی امور نے یہ بات واضح کردی ہے کہ اگر ایرانی نفاذ یقینی ہوگا.

سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ اگر مغربی فریقین ایران کی جانب سے جوہری معاہدے پر مکمل عمل درآمد چاہتے ہیں تو انھیں چاہئے کہ تیل اور بینکاری مسائل سے متعلق ہمارے مطالبات کو تسلیم کریں.

عراقچی نے کہا کہ امریکہ نے گزشتہ سال کے دوران ایران پر نہایت سخت پابندیاں عائد کردیں اور اس نے ایران پر دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام بھی لگایا اور میزائل سرگرمیوں کو بہانہ بنا کر کئی بار ایران کے جوہری کیس کو پھر سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بھیجنے کی کوشش کی جس میں ناکام رہا.

انہوں نے کہا کہ اس وقت یورپ اور امریکہ کے مابین ایک فرق ہے اور حقیقت یہ ہے کہ امریکہ، ایران جوہری معاہدے اور ایران کے خلاف اپنی پالیسی میں تنہائی کا شکار ہوا ہے.

عراقچی نے کہا کہ ایران روان سال 8 مئی کو جوہری معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ علیحدگی کے بعد اس سے متعلق اپنے بعض وعدوں پر عمل درآمد سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا.

انہوں نے مزید کہا کہ اگر یورپ اور دوسرے فریقین ایران کی جانب سے اس معاہدے کا مکمل نفاذ چاہتے ہیں تو ان کے پاس تیل کی فروخت اور بینکاری مسائل سے متعلق ایرانی مطالبات کو تسلیم کرنے کے سوا کوئی اور چارہ نہیں ہے.

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .