جاپانی وزیراعظم، علاقائی کشیدگی کے خاتمے کیلئے ایرانی صدر سے ملاقات کے خواہاں

تہران، ارنا - جاپان کے وزیر اعظم ابے شینزو نے مشرقی وسطی میں کشیدگی کم کرانے کے لئے صدر مملکت ایران ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے.

یہ بات 'شینزو آبے' نے آج بروز جمعہ نے ٹوکیو میں افریقی ترقی سے متعلق تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتام پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ستمبر کے مہینے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر علاقائی تناؤ کو کم کرانے کے لئے صدر روحانی سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں.

آبے نے کہا کہ مشرقی وسطی کے امن و استحکام براہ راست جاپانی مفاد سے منسلک ہے اسی لیے میں اس خطے میں موجودہ تنا‎ؤ کے خاتمے کے لیے اپنی تمام قابلیتوں کو بروئے کار لاوں گا۔

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 1 =