29 اگست، 2019 11:26 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83457689
0 Persons
اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے شام کا عنقریب دورہ ایران

نیویارک، ارنا - اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی 'گیئر پیڈرسن' شامی مسئلے پر بات چیت کے لئے عنقریب اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے.

یہ بات 'پیڈرسن' نے آج شام میں انسانی حقوق کی صورت حال سے متعلق ایک کانفرنس میں کہی۔
ایران، روس اور ترکی کے سربراہوں کے آئندہ دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ وہ شام پر تبادلہ خیال کے لئے جلد ہی تہران کا دورہ کریں گے۔
پیڈرسن نے کہا کہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ ستمبر کے مہینے کے وسط میں ایران، روس اور ترکی کے درمیان سربراہی اجلاس کا انعقاد شام کے سلسلے میں جاری کوششوں کو مدد کر سکتا ہے۔
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 10 =