یوریشین یونین، ایران کیساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے نفاذ کیلیے پر عزم

تہران، ارنا – یوریشین اکنامک کمیشن کے بیان کے مطابق، ایران اور یوریشین اکنامک یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کا 27 اکتوبر کو  نفاذ کیا جائے گا۔

بیلاروس کی نیوز ایجنسی(BelTA) کی رپورٹ کے مطابق، جمعرات کے روز روس میں تعینات ایرانی سفیر 'مہدی سنایی' اور یوریشین اکنامک یونین کے سربراہ 'تیگران سارکیسیان' کے درمیان ایک ملاقات ہوئی جہاں فریقین ایران اور یوریشیا کے اقتصادی کمیشن کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر عمل درآمد کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع میں سارکیسیان نے کہا کہ اس معاہدے کی توثیق ایک تاریخی ایونٹ ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط کرنا یوریشین اقتصادی کمیشن کی اہم ترجیح ہے۔

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =