29 اگست، 2019 1:30 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83457080
0 Persons
ایران، پانچ ریسرچ سیٹلائٹس پر کام کررہا ہے: وزیر دفاع

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع اور لاجسٹک نے کہا ہے کہ اس وقت ہم چار سے پانچ تحقیقاتی سیٹلائٹس پر کام کررہے ہیں.

وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل «امیر حاتمی» نے ایران کی سیٹلائٹ اور میزائل سرگرمیوں سے متعلق مغربی میڈیا کی رپورٹس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ محکمہ دفاع جدید طریقوں سے تحقیقاتی سیٹلائٹس پر کام کررہا ہے شاید یہ سرگرمیاں دوسروں کے لئے غیرمعمولی ہوں تاہم ہمارے لئے یہ ایک عام سی بات ہے.
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وزارت دفاع کے سیٹلائٹس منصوبوں کا سلسلہ جاری رہے گا، اس وقت چار سے پانچ ریسرچ سیٹلائٹس پر کام جاری ہے اور ہمیں امید ہے کہ ان منصوبوں کی جلد تکمیل ہوگی.
امیر حاتمی نے مزید کہا کہ ایران کی سیٹلائٹس سرگرمیاں بالکل شفاف ہیں اور جب یہ کامیابی کے مرحلے میں پہنچیں گی تو اچھی خبر سننے کو ملے گی.
یاد رہے کہ ایرانی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی نے گزشتہ دنوں میں یہ اعلان کیا تھا کہ ملکی ساختہ سیٹلائٹ ناہید-1 تیاری کے مرحلے میں ہے اور اسے جلد محکمہ دفاع کے حالے کردیا جائے گا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 8 =