29 اگست، 2019 1:28 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83457075
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ ملائیشیا، ہم منصب سے ملاقات

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ «محمد جواد ظریف» جمعرات کے روز ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے ملائیشین ہم منصب «سیف الدین عبداللہ» سے ملاقات کی.

اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا.
انہوں نے ایران ملائیشیا مشترکہ اقتصادی کمیشن کے انعقاد، بینکاری، تجارتی اور سائنس کے شعبوں میں باہمی تعاون کی توسیع کا جائزہ لیا اور اس کے علاوہ ملائشیا میں بسنے والے ایرانی شہریوں کے مسائل سے متعلق بھی گفتگو کی.
ظریف اور ان کے ملائیشین ہم منصب نے علاقائی اور عالمی فورم پر دوطرفہ تعاون، جوہری معاہدہ، عالم اسلام اور علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا.
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ 26 اگست کو ایشیائی ریاستوں کے دوروں پر نکلے. ملائیشیا جانے سے پہلے وہ چین اور جاپان گئے جہاں انہوں نے میزبان ملکوں کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 3 =