29 اگست، 2019 1:26 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83457071
0 Persons
ایرانی قوم دباؤ سے خوفزدہ نہیں ہوگی: ظریف

بیجنگ، ارنا - ایران کے وزیر خارجہ نے چین کے مشہور ٹی وی چینل سی سی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہماری قوم نہ دباؤ سے خوفزدہ ہے اور نہ ہی آگے بڑھنے سے مایوس ہوگی.

«محمد جواد ظریف» نے مزید کہا ہے کہ ایرانی عوام جھکیں گے نہیں بلکہ عزم و ہمت کے ساتھ ترقی کی طرف بڑھیں گے.
انہوں نے اس انٹرویو کے دوران جوہری معاہدے، ایران کے دنیا سے تعلقات، مشرق وسطی کے بحران، ہانگ کانگ کی صورتحال اور ایران چین تعلقات پر روشنی ڈالی.
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم اب بھی جوہری معاہدے کے فریم ورک کے اندر کام کررہے ہیں اور اگر بعض شقوں پر عمل درآمد روکا گیا تو اس کی وجہ سے بعض ممالک بالخصوص امریکہ ہیں.
انہوں نے کہا کہ ہم جوہری معاہدے سے نہیں نکلے بلکہ بعض وعدوں پر عمل کو روکا ہے کیونکہ اس سے ایرانی عوام کو معاشی مفادات حاصل نہیں ہورہے.
ظریف نے مزید کہا کہ مستقبل ہمارا ہے اور امریکی دباو اور پابندیوں کے باوجود بھی ہم ان تمام مشکلات پر قابو پالیں گے.
ایرانی وزیر خارجہ نے غیرملکی مداخلت کو ہانگ کانگ کی حالیہ صورتحال کی اصل وجہ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ شام کے بحران کا حل بھی سیاسی عمل میں ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ہانگ کانگ کے حالات پر کنٹرول کرنے کے لئے چین کو دیگر ممالک کی ضرورت نہیں تاہم بعض مغربی ممالک دوسروں کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر تولے ہوئے ہیں جو قبال قبول نہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 14 =