ایران اور روس کے وزرائے خارجہ 2 ستمبر کو ملاقات کریں گے

ماسکو، ارنا- روسی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ، 2 ستمبر کو ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب کیساتھ ملاقات کریں گے۔

"ماریا زاخاروا" نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں دونوں فریقین، ایران جوہری معاہدے سمیت خلیج فارس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

روی محکمہ خارجہ کی ترجمان کے مطابق،  2 ستمبر کو "محمد جواد ظریف" اور "سرگئی لاوروف" کے درمیان ملاقات ہوگی اور اس ملاقات میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ باہمی تعلقات سمیت علاقائی مسائل بشمول خلیج فارس کی تبدیلیوں اور ایران جوہری معاہدے سے متعلق بات چیت کریں گے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 0 =