28 اگست، 2019 5:10 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83456027
0 Persons
سفارتی راستے سے دستبردار نہیں ہوں گے: ایران

تہران، ارنا-ایران کے حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ ہماری نظر میں امریکی صدر قابل بھروسہ نہیں تاہم ایران سفارتی راستے سے دستبردار نہیں ہوگا.

ان خیالات کا اظہار "علی ربیعی" نے ایرانی کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کیجانب سے امریکہ کیساتھ مذاکرات کیلئے پیش کیے گئے شرائط کے بارے میں بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر کی ذاتی خصوصیات کی وجہ سے ہم ان پر بھروسہ نہیں کر سکتے ہیں لیکن سفارتی راستے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

ایرانی حکومت کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے ہی سے کہا تھا کہ امریکہ نے خود مذاکرات کی میز کو چھورڈیا ہے اور خود اس کو بھی پچھلے کی صورتحال میں واپس آنا ہے پھر اس کے بعد ہم فیصہ کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کیلئے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے فرانس کے صدر ایمانیول میکرون کے ساتھ جی سیون کی مشترکہ کانفرنس میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ نئے جوہری معاہدے کے حوالے سے پر عزم ہیں۔

امریکہ کے صدر نے یہ بات ایران کے وزیر خارجہ کے فرانس میں جی سیون سربراہ اجلاس کے غیر اعلانیہ مختصر دورے کے بعد کہی۔

*274**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 13 =