نامور ایرانی کھیلاڑی عالمی باسکٹبال فیڈریشن کی توجہ کا مرکز

تہران، ارنا - ایران کی قومی باسکٹ بال ٹیم کے نامور کھیلاڑی حامد حدادی کو ان کی شاندار پرفارمنس پر بین الاقوامی باسکٹ بال فیڈریشن کی جانب سے سراہا گیا ہے.

عالمی تنظیم نے ایشیائی باسکٹ بال سٹارز پر خصوصی رپورٹ شائع کی ہے جس میں حامد حدادی کی تعریف کی گئی ہے.
عالمی باسکٹبال فیڈریشن FIBA نے ایران کے باسکٹ بال کھیلاڑی 'حامد حدادی' کی اعلی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایرانی قومی باسکٹ بال ٹیم مسلسل تیسری بار کیلیے ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی جن مقابلوں میں ایران کی شرکت کی وجوہات میں سے ایک 'حامد حدادی' کی شاندار کارکردگی ہے.
تفصیلات کے مطابق، حامد حدادی 2007 میں ایشیائی مقابلوں میں 13.4 پوائنٹس اور 9.6 ریباؤنڈز کے ساتھ پہلی بار کے لیے ایشیائی چیمپین بن گیا اور بیجنگ کے 2008 اولمپک مقابلوں میں پہنچ گیا.
قابل ذکر ہے کہ حدادی اگلے مقابلوں میں بھی ایرانی قومی باسکٹ بال ٹیم کا سٹار تھا.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 0 =