28 اگست، 2019 12:30 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83455366
0 Persons
دنیا کیساتھ گفتگو اور تعامل کرنا ہوگا: صدر روحانی

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ہمیں دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ گفتگو اور تعامل کرنا ہوگا البتہ اندرونی صلاحیتوں پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے.

ان خیالات کا اظہار "حسن روحانی" نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے حکومتی ہفتہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے حکومت کی سفارتی سرگرمیوں کو عوام کے لئے ایرانی حکومت کی خدمت کا اہم حصہ قرار دے دیا.
صدر روحانی نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ دنیا کے مختلف ممالک کے دورے کرکے مذاکرات کر رہا ہے، انہوں نے گزشتہ ہفتہ کے دوران دوبار کے لئے فرانس کا دورہ کیا جسے ایرانی عوام کے مفادات کی فراہمی کی بھرپور کوشش کرنے کی علامت ہے.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی اصلی طاقت اندرونی صلاحیتوں پر توجہ مرکوز رکھنے کی مبنی پر ہے البتہ غیرملکی صلاحیتوں اور دوسرے ممالک کے ساتھ تعامل کرنے کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئیے.
انہوں ںے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دشمن ممالک کے بغیر دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ تعامل کر رہا ہے، ایرنی برآمدات بڑھانا، سائنس اور ٹیکنالوجی میں کامیابیاں حاصل کرنا دنیا کے ساتھ اچھے تعامل کی علامت ہے.
ایرانی صدر نے کہا کہ ہمارے جوانوں غیرملکی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جسے دنیا کے ساتھ تعمیری تعامل کی نشاندہی کر رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ اندرونی طاقت کا استعمال اور دنیا کے ساتھ تعامل ایک دوسرے سے منسلک ہیں، آج کو مسلم، دوست اور ہمسایہ ممالک کی صلاحیتوں سے قومی مفادات کی فراہمی کے لئے فائدہ اٹھا جانا چاہئیے.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 7 =