28 اگست، 2019 12:24 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83455347
0 Persons
ایران، کشیدگی نہیں چاہتا: ظریف

بیجنگ، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران مشرقی وسطی کے خطے میں امریکہ سے مزید کشیدگی نہیں چاہتا.

جاپانی نیوز ایجنسی کیودو کے مطابق، یہ بات محمد جواد ظریف نے دورے جاپان کے موقع پر بدھ کے وزیر اعظم 'آبے شینزو 'کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
ظریف نے مزید کہا کہ ہم خطے خاص طور پر مشرقی وسطی میں کشیدگی کی کمی کے لیے جاپانی قیادت کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.
اس موقع میں جاپانی وزیر اعظم نے کہا کہ اپنا ملک خطے میں موجودہ کشیدگی کی کمی کے لیے اپنی سفارتی کوششوں کو جاری رکھے گا.
انہوں نے ظریف سے مطالبہ کیا کہ جوہری معاہدے سے امریکی یکطرفہ علیحدگی کے باوجود ایران، اس معاہدے پر پابند رہے.
محمدجواد ظریف جو اپنے جاپانی ہم منصب کی دعوت پر اس ملک کا دورہ کیا ہے آج جاپانی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کی.
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ گزشتہ روز چین کے بعد جاپان کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہو گئے جس کے بعد ملائیشیا جائیں گے.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 4 =