خلیج فارس میں تناو کے خاتمے پر جاپانی قیادت سے تعمیری گفتگو ہوئی: ظریف

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے دورہ جاپان کے موقع پر جاپانی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، عالمی اور علاقائی سمیت خلیج فارس کی کشیدگی کے مسائل پر ہونے والے مذاکرات کو تعمیری قرار دے دیا.

محمد جواد ظریف نے منگل کے روز چینی زبان میں ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے دورہ جاپان کے نتائج پر روشنی ڈالی.
یاد رہے کہ 'ایرانی وزیر خارجہ' نے گزشتہ روز بھی دورہ بیجنگ کے موقع پر چینی زبان میں ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے اپنے اس دورے کو نتیجہ خیز اور تعمیری قرار دیا.
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ گزشتہ روز چین کے بعد جاپان روانہ ہو گئے جس کے بعد ملائیشیا جائیں گے.
ظریف نے گزشتہ روز جاپانی وزیر خارجہ اور وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کر کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا.
قابل ذکر ہے کہ ظریف آج کی صبح مقامی وقت کے مطابق جاپان میں قائم ایک انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی امور (JIIA) میں ' ایران کی خارجہ پالیسی اور خطے میں جاری تناؤ اور جوہری معاہدے کے مستقبل' کے حوالے سے ایک لیکچر دے کر جاپان کے نامور اساتذہ، اسکالرز، تاجروں اور صحافیوں کے سوالوں کا کے جوابات د‏ئے.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =