28 اگست، 2019 10:23 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83455032
0 Persons
ایران کی دواسازی شعبے میں عالمی ساتویں پوزیشن

کرمانشاہ، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران نے دنیا میں دواسازی کے شعبے میں عالمی ساتویں پوزیشن حاصل کرلی.

یہ بات ایرانی وزارت صحت کے ڈپٹی برائے تحقیق اور ٹیکنالوجی امور ڈاکٹر "رضا ملک زادہ" نے گزشتہ روز یوم دواسازی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے 2018 کے دوران سائنسی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کی 16ویں اور علاقے کی پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی.
ڈاکٹر رضا زادہ نے کہا کہ ہم خطے میں صحت اور داوسازی کی سائنس کی پہلی پوزیشن پر ہیں اور سائنسی پیداوار میں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں.
دنیا میں اہم مضامین کی اشاعت سے متعلق ایران کو 16ویں اور معتبر مضامین کی اشاعت میں 19ویں پوزیشن حاصل ہے.
تفصیلات کے مطابق، ایران کی پوزیشن میں بہتری اس بات کا ثبوت ہے ملک میں تعلیم اور سائنسی ترقی سے متعلق کامیاب پالیسی پر کام ہورہا ہے اور ایرانی سائنسدان حالیہ برسوں میں ریسرچ اور مضامین کی تیاری میں کافی آگے بڑھے ہیں.
اسلامی جمہوریہ ایران نے 2005 سے 2018 کے دوران سائنسی پیداوار کے لحاظ سے قابل قدر ترقی کی ہے جس سے ملک کی عالمی پوزیشن 34 سے 16ویں نمبر پر آگئی ہے.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 3 =