28 اگست، 2019 9:14 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83454909
0 Persons
ظریف کی جاپانی وزیر اعظم کیساتھ ملاقات

بیجنگ، ارنا – ایران کے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے جاپانی وزیر اعظم "شینزو آبے" کے ساتھ ایک ملاقات میں جوہری معاہدے اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا.

ظریف اپنے جاپانی ہم منصب کی دعوت کے ساتھ دورے جاپان پر ہے جنہوں نے اس ملک کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کی.
ایرانی وزیر خارجہ نے جاپانی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران دو طرفہ، جوہری معاہدے کی تازہ ترین صورتحال، علاقائی اور عالمی مسائل بالخصوص خلیج فارس اور مشرق وسطی کی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا.
فریقین نے جوہری معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد ایران مخالف امریکی دباؤ کے نتیجے میں مشرق وسطی میں پیش آنے والے تنازعات کے خاتمہ پر مذاکرات کیا.
"محمد جواد ظریف" منگل کے روز جاپان کے دورے پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے چاپانی ہم منصب "کونو تارو" کیساتھ ملاقات کی۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ دورہ جاپان سے پہلے چین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اپنے چینی ہم منصب "وانگ یی" کیساتھ ملاقات کی۔
ظریف، جاپان کے سرکاری دورے کے بعد ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ چین اور جاپان، ایرانی تیل کے سب سے بڑے برآمد کنندہ ممالک میں سے ہیں۔
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 7 =