27 اگست، 2019 3:22 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83454094
0 Persons
ایرانی صوبے فارس سے 158 ملین ڈالر مصنوعات کی برآمدات

شیراز، ارنا – ایرانی صوبے فارس سے گزشتہ 5 مہینوں کے دوران بیرون ملک کو 158 ملین ڈالرمصنوعات برآمد کیا گیا ہے.

یہ بات ایرانی صوبے فارس کے کسٹمز کے منیجنگ ڈائریکٹر" خداداد رحیمی' نے آج بروز منگل ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے بتایا کہ روان سال کے گزشتہ پانچ مہینوں میں اس صوبے سے مختلف ممالک بشمول عراق، افغانستان ، متحدہ عرب امارات، جرمنی ، قطر، روس، کویت، ترکی اور عمان کو 158 ملین اور 381 ہزار اور 524 ڈالر ( 129 ہزار اور 881ٹن مصنوعات برآمد کی گئی ہے جن کی شرح میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

قابل ذکر ہے دودھ کی مصنوعات، ٹماٹر کا پیسٹ، یوریا، جڑی بوٹیاں، گندم کا آٹا، مچھلی، کیکڑے اور فائبر گلاس ٹیوبیں،اس مصنوعات میں شامل ہیں.

9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 4 =