ایرانی صدر اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات کی باتیں محض قیاس آرائی ہے: ظریف

بیجنگ، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے صدر حسن روحانی اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات سے متعلق فرانسیسی صدر کے حالیہ بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ ایسی کوئی بھی ملاقات محض قیاس آرائی ہے.

یہ بات محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب کےساتھ ایک ملاقات کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
ظریف نے مزید بتایا کہ انہوں نے فرانس کے حالیہ دورے کے موقع پر بھی اس بات کا ذکر کیا تھا کہ ایرانی صدر اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات کی باتیں، محض قیاس آرائی ہے.
ایرانی وزیر نے فرانسیسی صدر 'میکرون' کے بیان، کہ فرانس روحانی اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات کےلیے آمادہ ہے، پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکی صدر کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حتی اگر امریکہ گروپ 5+1 میں شامل ہوئے ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی دو طرفہ بات چیت نہیں ہوگی۔
ایرانی وزیر خارجہ بیجنگ میں دو روزہ قیام کے بعد آج جاپان روانہ ہوگئے جس کے بعد ملائیشیا جائیں گے.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 15 =