27 اگست، 2019 12:06 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83453571
0 Persons
ایران نہیں، امریکہ مذاکرات کی میز چھوڑ گیا: ظریف

تہران، ارنا - ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم تو ہمیشہ مذاکرات کے لئے آمادہ ہیں تاہم ایران نہیں یہ امریکہ ہی تھا جو مذاکرات کی میز کو چھوڑ کر چلا گیا.

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے منگل کے روز جرمنی کے مشہور جریدے «سڈیوٹشے زی ٹنگ» سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں ںے کہا کہ ایران، اغیار کی دھمکیوں کے سامنے اپنے مفادات کے دفاع کے لئے بھرپور تیار ہے، ہم جنگ نہیں چاہتے تاہم جارحیت کی صورت میں اپنا ہر طرح کا دفاع کریں گے.
ظریف نے کہا کہ یورپ اپنے جوہری وعدے سمیت ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کی فراہمی کے لئے مالیاتی نظام اینسٹکس کا جلد نفاذ کرے.
انہوں نے کہا کہ امریکہ مذاکرات کی میز چھوڑ گیا مگر اسلامی جمہوریہ ایران اس ملک کے ساتھ تنازعات کے حل کے لئے مذاکرات پر تیار ہے.
انہوں نے یورپ سے مطالبہ کیا کہ امریکی پابندیوں کو نظرانداز کرکے ایرانی تیل کی فروخت کی سہولیات کو فراہم کرے.
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر ایرانی تیل کی فروخت کی شرائط فراہم نہ ہوئے تو ہم 15 ستمبر کو جوہری وعدوں کی کمی کے تیسرے مرحلے کا آغاز کریں گے.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 11 =