ایران ملکی ساختہ خلائی ساز و سازمان کی برآمدات کا خواہاں

ماسکو، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر دفاع اور خلائی پیداوار ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اندرون ملک تیار کئے جانے والے خلائی ساز و سامان کی برآمدات چاہتے ہیں.

یہ بات "امیر عبدالکریم بنی طرف" نے پیر کے روز روس میں ایرو اسپیس نمائش کے دورے کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی ٹیکنالوجی مصنوعات کو دوسرے ممالک میں برآمدات کا خواہاں ہے.
بنی طرف نے کہا کہ ہم دوست ممالک میں اپنی مصنوعات کی برآمدات چاہتے ہیں اور ہماری مصنوعات لائسنس پر شامل ہیں.
انہوں نے کہا کہ منعقدہ نمائش میں برآمد ہونے والی ایرانی مصنوعات منظر عام پر لا رہی ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ روس، چین اور دوسرے دوست ممالک سمیت مسلم ممالک کے اعلی حکام کے ساتھ ایرانی مصنوعات کی برآمدات کے لئے مذاکرات کئے جاتے ہیں.
نائب ایرانی وزیر دفاع ایرو اسپیس نمائش کے دورے کے موقع پر اپنے روسی اور دوسرے ممالک کے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتیں اور گفتگو کریں گے.
تفصیلات کے مطابق، ماکس نامی 2019 ایرو اسپیس نمائش 27 اگست سے 1 ستمبر تک روس کے شہر زوکوفسکی میں جاری رہے گی جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے علاوہ 16 دوسرے ممالک بھی شریک ہیں.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 8 =