27 اگست، 2019 10:46 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83453352
0 Persons
ایران کی پالیسی دنیا سے تعلقات پر مبنی ہے: صدر روحانی

تہران، ارنا - صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ ہماری پالیسی عالمی برادری سے تعلقات بڑھانے پر مبنی ہے.

یہ بات ایرانی صدر ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے منگل کے روز تہران میں ایک منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص حسن روحانی کے ساتھ صرف فوٹو سیشن کرنا چاہتا ہے تو یہ ممکن نہیں جب تک کہ وہ ایران مخالف ظالمانہ پابندیوں کا خاتمہ نہ کرے اور ایرانی قوم کے حقوق کے احترام کو یقینی نہ بنائے.

انہوں نے کہا کہ ہماری طاقتوں میں سے ایک سفارتی اور سیاسی طاقت ہے ہم دوسروں کے ساتھ اپنے عوام کے حقوق اور مفادات کے دلوانے کیلیے مذاکرات کرتے ہیں لیکن وہ لوگ جنہوں نے ہم پر پابندیاں عائد کیں اور معاشی دہشت گردی کا آغاز کیا ان کے ساتھ ہمارے سلوک میں کوئی تبدیلی ان کی توبہ سے شروع ہوتی ہے ، جو میں نے اس سے پہلے کئی بار کہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اپنے وعدوں پر عمل کر کے اپنے غلط راستے کو تبدیل کرنا ہوگا۔

روحانی نے مزید بتایا کہ انہیں احترام اور وقار کیساتھ ہمارے نظام کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ قوم کے حقوق کو پورا کر کے اپنی غلطیوں سے باز آ جائیں.

انہوں نے کہا کہ جب تک امریکہ، ایران مخالف  ظالمانہ پابندیوں کا خاتمہ نہ کرے اور ایرانی قوم کے حقوق کے احترام کو یقینی نہ بنائے تب تک ایران اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں کوئی مثبت تبدیلی نہیں آئے گی۔

صدر روحانی نے کہا کہ خطے میں امریکہ میں مثبت تبدیلیوں کی کلید امریکہ کے پاس ہے کیونکہ پہلے ہی سے ہمارا نعرہ دنیا کے تمام ممالک کیساتھ نتجہ خیز تعامل اور بھائی چارہ تھا.

9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 2 =