27 اگست، 2019 10:38 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83453331
0 Persons
چینی وزیر خارجہ کے ساتھ مذاکرات تعمیری رہے: ظریف

تہران، ارنا – ایران کے وزیر خارجہ نے دورہ چین کے موقع پر اپنے ہم منصب وانگ یی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، عالمی اور علاقائی مسائل پر پونے والے مذاکرات کو تعمیری قرار دے دیا.

"محمد جواد ظریف" نے منگل کے روز چینی زبان میں ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے دورہ چین کے نتائج پر روشنی ڈالی..
ظریف نے کہا کہ انہوں نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ، علاقائی اور عالمی بالخصوص ون بیلٹ ون روڈ منصبوے پر تبادلہ خیال کیا.
تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز دورے چین کے موقع پر مختلف مسائل سمیت جوہری معاہدہ، ایران اور فرانس کے صدور کے درمیان مذاکرات، خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی سیکورٹی، ایران مخالف امریکی پابندیاں اور خودمختار ممالک کے خلاف امریکی یک طرفہ اقدامات پر بات چیت کی.
ظریف نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے چین مخالف امریکی پابندیاں، اس ملک کے اندورنی مسائل میں امریکہ اور بعض مغربی ممالک کی مداخلت کی مذمت کی.
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے چین کی پالیسی کی حمایت پر زور دیا.
چینی وزیر خارجہ نے اس ملاقات کے دوران عالمی معاہدوں اور سلامتی کونسل کی پوزیشن کے تحفظ پر زور دیا اور کہا کہ چین علاقے میں تنازعات کی کمی کے لئے کسی بھی اقدامات، جوہری معاہدے میں ایران کا قانونی حق اور اقتصادی مفادات کی فراہمی کی حمایت کر رہا ہے.
دونوں فریقین نے کثیرالجہتی تعلقات بڑھانا، علاقائی مسائل بالخصوص افغانستان کی تازہ ترین تبدیلیوں پر گفتگو کی.
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" گزشتہ روز اپنے وفد کے ساتھ چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے.
ظریف چین کے بعد جاپان اور ملائیشیا کا دورہ کریں گے.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 4 =