26 اگست، 2019 5:21 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83452597
0 Persons
ایران سے تعلقات کے فروغ پر تیار ہیں: چین

بیجنگ، ارنا-  چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ چین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایران کیساتھ تعاون کے فروغ پر تیار ہے۔

"کنگ شوانگ" نے اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ آج بروز پیر کو ایک سیاسی وفد کی قیادت میں چین پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے چینی ہم منصب "وانگ ایی" کیساتھ ملاقات کی۔

انہوں نے گزشتہ چار دہایئوں کے دوران ایران اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اپنی حالیہ ملاقات میں باہمی دلچسبی امور سمیت خطی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ محمد جواد ظریف آج بروز پیر کو ایک سیاسی وفد کی قیادت میں بیجنگ ائیرپورٹ پر پہنچ گئے جہاں چینی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ گزشتہ روز فرانس کے جنوبی علاقے بیاریتز میں منعقدہ جی-7 اجلاس میں حصہ لیتے ہوئے فرانسیسی صدر"ایمانوئیل میکرون"، فرانس کے وزیر خارجہ "ژان ایو لودریان" اور برطانیہ اور جرمنی کے نمائندوں کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ظریف، چین کے سرکاری دورے کے بعد ملائیشیا اور چاپان کا دورہ کریں گے۔

 **9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 12 =